تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 7:32

کائرہ کی یوسف رضا گیلانی کے گھر پر دھاوے کی شدید مذمت

جیو نیوز - اسلام آباد.....پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہنا ہے کہ وہ لاہور میں قتل کے واقعے کے ساتھ ، یوسف رضا گیلانی کے گھر پر دھاوے کی بھی مذمت کرتے ہیں،یہ واقعہ بہت افسوس ناک ہے،اس کی تفتیش ہوگی۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مقتول کےورثانےجس کےخلاف پرچہ درج کراناتھا،درج ہوگیا اور جو بچہ جاں بحق ہواتھااس کاقاتل گرفتارہوگیا تاہم واقعےکےبعدلوگوں کاگیلانی کےگھرپردھاوابول دیناقابل مذمت ہے۔ایک نجی چینل کی جانب سےلوگوں کومشتعل کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ یوسف رضاگیلانی کاایک بیٹاپہلےہی اغواہوچکاہے۔عبدالقادرگیلانی کوسیکیورٹی خدشات تھے اورسیکیورٹی خدشات پروزیرداخلہ کودرخواست بھی دی ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.