تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 9:32

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری،4دن میں12شہید

جیو نیوز - سیالکوٹ........سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج نے آج بھی فائرنگ اور گولہ باری کی ۔ ہرپال سیکٹر پر فائرنگ سے خاتون سمیت2افرادشہید ہوگئے۔ جس کے بعد شہیدوں کی تعداد 12ہوگئی جبکہ 38افرادزخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سیال کوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج نے ہرپال سیکٹر پر آج صبح پھر فائرنگ اور گولہ باری کی۔گاؤں رڑکی میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2افرادجاں بحق ہوئے۔ بھارتی فوج کی حالیہ بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے اب تک 12افراد جاں بحق اور38زخمی جبکہ متعدد مویشی ہلاک اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ تحصیل پسرور میں ورکنگ باؤنڈری سے ملحقہ متعدد تعلیمی اداروں کو بھارتی جارحیت کے بعد بند کردیاگیا ہے۔ اس سے پہلے بدھ کی رات بھی بجوات اور شکرگڑھ سیکٹر پر بھارتی سیکورٹی فورس نے فائرنگ اور گولہ باری کی تھی ۔ جس سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ چناب رینجرز کی جانب سے بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیاجارہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.