9 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:32
بھارتی جارحیت کیخلاف پیپلز پارٹی نے تحریک التوا جمع کرادی
جیو نیوز - اسلام آباد........بھارت کی جانب سےسرحدی خلاف ورزیوں کیخلاف پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میںتحریک التوا جمع کرا دی۔تحریک التوا شازیہ مری،عمران لغاری،نفیسہ شاہ، اعجاز جکھرانی اورمیرعامرمگسی نےجمع کرائی۔ تحریک التواء کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز کی مسلسل شیلنگ اورفائرنگ سے12 افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں،بھارتی فورسز کی فائرنگ دونوں پڑوسی ممالک میں کشیدگی بڑھارہی ہے۔ تحریک التواء میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ صورتحال بدستورایسی رہی تودونوں ممالک میں تعلقات مزیدخراب ہوسکتے ہیں۔