تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 17:42

ملتان: شیخ رشید کے ہوٹل کا گھیراؤ، پتھراؤ، گو عمران گو کے نعرے

جیو نیوز - ملتان...... ملتان میں شیخ رشید کی پریس کانفرنس سے پہلے نون لیگ کے کارکنوں نے ہوٹل کا گھیراؤ کرلیا اور پتھراؤ کیا جبکہ اس موقع پر انہوں نے گو عمران گو کے نعرے بھی لگائے۔شیخ رشید نے اپنی پریس کانفرنس ملتوی کردی۔انہوں نے الزام لگایا ہے کہ پولیس لیگی کارکنوں کو اپنے ہمراہ لائی تھی۔ نون لیگ کے رہنما بلال بٹ کا کہنا ہے کہ مظاہرہ کرنے والے نون لیگ کے کارکن نہیں ہیں، احتجاج کرنے کا حق سب کو ہے، شیخ رشید کو برداشت کرنا چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.