تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 18:23

(ن)لیگ اور پی ٹی آئی کی لڑائی کامزہ لےرہاہوں ، آصف زرداری

جیو نیوز - لاہور..... سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ(ن)لیگ اورتحریک انصاف کی لڑائی کامزہ لےرہاہوں ، تحریک انصاف اورمسلم لیگ(ن)کی سوچ ایک جیسی ہے، عمران خان پاکستانی سیاست میں پانی کا بلبلہ ہیں ، عمران خان کو کھڑا کرنے والی قوتیں کوئی اورہیں، پارٹی رہنماؤں کی تجاویزنوٹ کررہاہوں، پارٹی کارکنوں کےدرمیان خلیج کوبتدریج دورکیاجائیگا۔ فیصل آبادڈویژن کےکارکنوں سےملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری کا کارکنوں سے کہنا تھا کہ (ن)لیگ اورتحریک انصاف کی لڑائی کامزہ لےرہاہوں آپ بھی مزہ لیں، مفاہمت کاراستہ ملکی مفاداورجمہوریت کےلیےاختیارکیا، وقت آنےپرثابت کردونگاکہ پیپلزپارٹی پاکستان کی سب سےبڑی پارٹی ہے، پیپلزپارٹی کاووٹ بینک کل بھی تھااورآج بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں اپنی جگہ کیسےبنانی ہے،خوب جانتاہوں، پیپلزپارٹی کو پنجاب کی بہترین پارٹی بناؤں گا، عمران خان پاکستانی سیاست میں پانی کا بلبلہ ہیں ، عمران خان کو کھڑا کرنے والی قوتیں کوئی اورہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.