9 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 20:22
کراچی: کٹی پہاڑی کے قریب فائرنگ، پولیس اہل کار جاں بحق
جیو نیوز - کراچی...... کراچی کے علاقے کٹی پہاڑی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہل کار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول حیدر بھٹی نارتھ ناظم آباد تھانے میں تعینات تھا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔