تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 0:52

بان کی مون کاپاک بھارت سرحدی کشیدگی پر اظہار تشویش

جیو نیوز - نیویارک ......اقوام متحدہ کے سربراہ بان کی مون نے پاک بھارت سرحدی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین سے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہےاقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے پاک بھارت کنٹرول لائن پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے سرحدی قوانین کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں دونوں جانب ہونے والے انسانی جانوں کے ضیاع اور شہری آبادی کی منتقلی پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے، بان کی مون نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ تمام اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کریں اور مسئلہ کشمیر کادیرپا حل نکال کر خطے میں امن و استحکام قائم کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.