10 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 0:53
عمران اور طاہرالقادری سے ملاقات سے قبل وزیراعظم سے ملونگا،سراج الحق
جیو نیوز - اسلام آباد........ امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کا پارلیمنٹ میں جانے کا بیان انتہائی مثبت ہے، بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں،انھوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کی شب میڈیا سے گفت گوکرتے ہوئے کیا۔سراج الحق نے مزید کہا کہ جس طرح 1965 میں پاکستان کے عوام پُرجوش اور پُرعزم تھے وہی جذبہ آج بھی جوان ہے، سیاسی اختلافات ایک جگہ تاہم بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم ایک ہے ۔ایک سوال کے جواب میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہرالقادری سے ملاقات سے قبل وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرینگے۔