تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 1:22

عوام، فاطمہ ثریابجیاکی صحتیابی کیلئے دعاکریں،الطاف حسین

جیو نیوز - لندن… متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان کی ممتازادیبہ ،ڈرامہ نگاراوردانشوراورپاکستان کی ممتازشخصیت محترمہ فاطمہ ثریابجیا کی علالت پر سخت تشویش کااظہارکیاہے اوردعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ محترمہ فاطمہ ثریابجیا کوصحت وتندرستی عطاکرے اوران کی عمردرازکرے۔اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ محترمہ فاطمہ ثریابجیا پاکستان کی تہذیب وثقافت ،ادب اورفنون لطیفہ کاایک سرمایہ ہیں اوران کی علالت پر ان کے تمام چاہنے والوں میں بے چینی پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ محترمہ فاطمہ ثریابجیاکی صحتیابی کیلئے دعاکریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.