10 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 9:22
کراچی میں زہریلی شراب سے اموات کا ایک اور واقعہ، 3 افراد ہلاک
جیو نیوز - کراچی........افضل ندیم ڈوگر........کراچی میں زہریلی شراب پینے والے مزید 3افراد دم توڑ گئے،جس کے بعد مرنےوالوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔ زہریلی شراب سے متاثرہ 5افراد کو آج صبح جناح اسپتال لایا گیا تھا،جن میں سے 3دم توڑ گئے۔ مرنے والوں میں سے دو کی شناخت عبدالستار اور محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ لیاری، شیریں جناح کالونی اور نارتھ ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں سے لائے گئے 15متاثرین بھی جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔ عید سے اب تک شہر کے مختلف علاقوں میں زہریلی شراب 32افراد کی جانیں لے چکی ہے۔