10 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 10:2
ملتان میں تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل
جیو نیوز - ملتان .........ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، اس حوالے سے ٹریفک کے لئے روڈ پلان بھی ترتیب دیاگیا ہے۔ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے آنے والے قافلوں کے جلسہ گاہ جانے کے لئے کئی راستے بنائے گئے ہیں،جبکہ جلسے میں سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کیے گئے ہیں۔