تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:12

پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے:نواز شریف

جیو نیوز - اسلام آباد..........وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائےآپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت جاری قومی سلا متی کمیٹی کےاجلاس میں 2نکاتی ایجنڈا زیربحث آیا، وزیراعظم نے آپریشن ضرب عضب اور دورۂ میرانشاہ پراظہارخیال کیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ نقل مکانی کرنےوالوں کی ہرممکن دیکھ بھال کی جائے گی۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف لڑنے والےافسران اور جوانوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضرب عضب میں بہادری کامظاہرہ کرنیوالےفوجی جوان خراج تحسین کےقابل ہیں،دورہ میرانشاہ کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے دیکھے،پاک فوج کےافسران اورجوان بہادری سے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جان دینے والےفوجی جوان لائق تحسین ہیں،ان جوانوں کےاہل خانہ کےغم میں برابرکےشریک ہیں۔ اجلاس میں آرمی چیف راحیل شریف کے علاوہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود ،تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیردفاع خواجہ محمد آصف، وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید،قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز،مشیر خارجہ طارق فاطمی سمیت اعلیٰ سیکیورٹی و سرکاری حکام بھی شریک ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.