10 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:52
ملکی سرحدوں کےتحفظ پرکوئی سمجھوتا نہیں کیاجائےگا،قومی سلامتی کمیٹی
جیو نیوز - اسلام آباد..........وزیراعظم کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہونے والا قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس ختم ہوگیا۔قومی سلامتی کمیٹی کے ذرائع کے اجلاس میں دونکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا،اعلیٰ فوجی حکام نےآپریشن ضرب عضب اورکنٹرول لائن کی صورتحال پربریفنگ دی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملکی سرحدوں کےتحفظ پرکوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا،خطےمیں سلامتی کیلئےپاکستان کاکردارعالمی سطح پرتسلیم شدہ ہے، خطے میں امن، سلامتی، دوستی کی خواہش کو آگے بڑھائیں گے۔ اجلاس میں ایل اوسی کی خلاف ورزی کامعاملہ سفارتی سطح پراٹھانےکی کوششیں تیزکرنے کابھی فیصلہ کیا گیا۔