تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 16:23

بھارتی گولہ باری سے امن کوششوں کو نقصان پہنچا، قومی سلامتی کمیٹی

جیو نیوز - اسلام آباد......... وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی گولہ باری سے امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے، کنٹرول لائن پربلااشتعال فائرنگ کی گئی ، پاکستان کی حکومت عوام اور فوج سب امن پر متفق ہیں، بھارتی تھانے داری اور اجارہ داری قبول نہیں، بھارتی جارحیت کا جواب بھر پور طرح دیا جائے گا۔وزیر اعظم نوازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اجلاس میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے پیداصورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی فورسزکی سیزفائرکی مسلسل خلاف ورزی پرگہری تشویش ہے،بھارتی فائرنگ سے نڈرفوجیوں سمیت معصوم شہری شہید اور زخمی ہوئے،بھارت نےعیدالاضحیٰ پر سیزفائرکی اشتعال انگیز خلاف ورزی کی جوقابل افسوس ہے۔اعلامیے میں شہید ہونے والے 13سویلین کے اہل خانہ سےتعزیت کی گئی،اجلاس میں بہادرافواج کوخراج تحسین بھی پیش کیاگیا۔اعلامیے کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نےمسلح افواج کی ملکی دفاع کی صلاحیتوں پرمکمل اعتمادکااظہار کیاکہ مسلح افواج کسی بھی جارحیت کامقابلہ کرنے اور علاقائی حدود کے دفاع کی بھی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان تمام ہمسایوں سےپُرامن تعلقات کی پالیسی پرگامزن ہے،کمیٹی نےپاکستان کی مخلصانہ کوششوں کامثبت جواب نہ ملنے پرمایوسی کااظہارکیا۔ اعلامیےکے مطابق کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال امن کوششوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے،بھارت کے اس عمل سے پاک بھارت عوام کےساتھ عالمی برادری کو بھی مایوسی ہوئی ہے۔کمیٹی نے بھارتی سیاست دانوں کی طرف سے غیر ذمےدارانہ بیانات پراظہار افسوس بھی کیا۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ دونوں ممالک ایک دوسرےکی صلاحیتوں کابخوبی ادراک رکھتےہیں، جنگ آپشن نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.