10 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 16:23
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ پاکستان کوفوجی طاقت سےدبایاجاسکتاہے،نثار
جیو نیوز - اسلام آباد..........وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہےکہ پاکستان کوفوجی طاقت سے دبایا جاسکتا ہے، خطےکے بہت سےمسائل ہیں جن میں بنیادی مسئلہ کشمیر ہے، مسائل صرف ڈائیلاگ سےحل کیے جاسکتے ہیں، دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں،یہ مجبوری بھی ہے اوردونوں ملکوں پرایک ذمے داری بھی،چوہدری نثار نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان اپنی جغرافیائی سالمیت کی حفاظت کرے گا، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سےپیغام دیاگیا کہ ہم آج بھی امن کےراستےپرچل کرتمام مسائل حل کرسکتےہیں۔انہوں نے بتایا کہ قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ضرب عضب، کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال پر غور کیا گیا،پچھلےچند دنوں میں کنٹرول لائن پربلااشتعال فائرنگ کی گئی،بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے 13افراد شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر حملہ کیا گیا جس کا ہم نے مؤثر جواب دیا اور ان کی بندوقوں کو خاموش کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ثابت کیا کہ پاکستانی افواج اپنا دفاع کرنے کی مکمل اور بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں ۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ بھارتی اجارہ داری کوپاکستان نہ قبول کرےگا نہ اس کاایندھن بنےگا،پاکستانی قوم عیدالاضحی کاتہوارمنارہی تھی، دوسری جانب سےخلاف ورزی کی گئی، پاکستان کسی صورت غیرملکی تسلط کوقبول نہیں کرےگا،خطےکے بہت سےمسائل ہیں جن میں بنیادی مسئلہ کشمیر ہے اور مسائل صرف ڈائیلاگ سےحل کیے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں،یہ مجبوری بھی ہےاوردونوں ملکوں پرایک ذمے داری بھی،کسی قسم کی فوجی مداخلت سے پرہیز کرنا چاہیے،توپوں کی گن گرج نےماحول کوخراب کیاہوا ہے،دوسری طرف کےحکمرانوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے۔