10 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 16:24
ملالہ نیلسن منڈیلا جیسی بڑی شخصیات کی صف میں کھڑی ہیں، حامد میر
جیو نیوز - اسلام آباد.......سینئر تجزیہ کار،صحافی اور جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک کے میزبان حامد میر کا کہناہے کہ ملالہ یوسف زئی نوبل انعام لے کر نیلسن منڈیلا جیسی بڑی شخصیات کی صف میں کھڑی ہوگئیں۔ سینئر تجزیہ کار،صحافی اور جیو نیوز کے پروگرام جرگہ کے میزبان سلیم صافی نے کہا ہے ملالہ یوسف زئی کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کانام دہشت گردی کے بجائے امن کے حوالے سے لیا جائے گا۔