10 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 20:2
کوئی سیاست میں آناچاہےتوپہلےکاروبارختم کرے،عمران خان
جیو نیوز - ملتان......پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران نے کہا ہے کہ اگرکوئی سیاست میں آناچاہےتوپہلےکاروبارختم کرےپھرسیاست میں آئے،عوام وعدہ کریں جوسیاستدان کاروبارکرتاہواسےووٹ نہیں دیں گے،قاسم باغ گراؤنڈ ملتان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہو ئےعمران خان کا کہنا ہے کہ سرحدپرلوگ شہیدہورہےہیں اور حکمران خاموش ہیں،نوازشریف کےبیٹےکابھارت میں کاروبارہےاسلئےوہ بھارتی جارحیت پرخاموش ہیں،نوازشریف کی جگہ عوام کی طرف سےعمران خان نریندرمودی کوجواب دیگا۔عمران خان نے نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ نریندرمودی سن لو!پاکستانی قوم ڈرنےوالی نہیں ہے،نریندرمودی غلط فہمی میں نہ رہیں کہ پاکستانی قوم خوفزدہ ہوجائیگی،پاکستانی قوم اورفوج اکٹھی ہے،اسےکوئی شکست نہیں دےسکتا،انہوں نے نریندرمودی کو مشورہ بھی دیا کہ وہ وہ اپنےمینڈیٹ سےفائدہ اٹھائیں اورمسئلہ کشمیرحل کریں،مسئلہ کشمیرحل کیاجائےاورپائیدارامن لایاجائے،اگرپاک بھارت تعلقات بہترہوجائیں تودونوں ملکوں سےغربت ختم ہوجائے،پاکستان اوربھارت بندوقیں خریدنےکےبجائےغربت کاخاتمہ کریں۔ان کا خطاب میں مزید کہنا تھا کہ لاہورسےنکلاتونوازشریف کےاستعفےکواپنی جیت سمجھ رہاتھا،لیکن استعفےسےبڑھ کرکام ہوگیا،الله نےقوم کوجگادیا،الله کاشکرہےکہ میری قوم جاگ گئی ہے،عوام میری ٹیم بنیں،ثابت کروں گاکہ پاکستان ترقی کرسکتاہے۔