10 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 22:3
تحریک انصاف کے جلسے میںبدنظمی ،دم گھٹنے سےچار افراد جاں بحق
جیو نیوز - ملتان ...... قاسم باغ گراؤنڈ ملتان میںپاکستان تحریک انصاف کے جلسے کےبعد بدنظمی اور اس کے نتیجہ میں بھگدڑ اور دم گھٹنے کے باعث چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔بھگدڑ اور کچلنے سے جاںبحق اور زخمی افراد کونشتراسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔