10 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 22:52
ملتان انتظامیہ کے عدم تعاون کی وجہ سے خوشی غم میں بدل گئی،شاہ محمود
جیو نیوز - ملتان ........تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہےکہ پولیس نےتحریک انصاف کےساتھ تعاون نہیں کیا،اتنابڑامجمع دیکھنےکےباوجودگیٹس بندکردیےگئے،ہماری خوشی غم میں بدل گئی ہے، شاہ محمودقریشی نے حادثے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ واقعہ ملتان انتظامیہ کی بدانتظامی کی وجہ سےپیش آیا،ملتان کی انتظامیہ نےہمارےساتھ تعاون نہیں کیا،کل سےسیکیورٹی کےلیےشورمچارہاتھا،کل بجلی بحال کرائی گئی،انھوں نے کہا کہ جلسےسےنکلنےوالےصرف2گیٹ کھولےگئےباقی بندکردیےگئے،جس کی وجہ سے یہ بدقسمت واقعہ پیش آیا۔