10 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 23:22
ساتوں افراد کی موت دم گھٹنےسےہوئی،ایم ایس نشتر اسپتال
جیو نیوز - ملتان ......ایم ایس نشتراسپتال نے کہا ہے کہ حسین آگاہی موڑکی قریب بھگدڑمچنےسے7شرکاجاں بحق ہوئے ہیں جبکہ43زخمی ہیں،انھوں نے واقعہ کے حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ جلسےسےنکلنےوالےافراد بھگدڑکی زدمیں آئے،7افرادکی لاشیں اسپتال لائی گئی تھیں،43افرادکوزخمی حالت میں اسپتال لایاگیاتھا،انھوں نے بتایا کہ تمام افرادکی موت دم گھٹنےسےہوئی۔