11 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 0:3
ڈپٹی کمشنرنے تعاون نہیں کیا،وہی اسکے ذمےدارہیں،عمران خان
جیو نیوز - اسلام آباد..........تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شاہ محمودنے انھیںبتایاکہ ڈپٹی کمشنرنےکوئی تعاون نہیں کیا، اورملتان میں پیش آنے والےافسوسناک واقعےکےذمےدارڈپٹی کمشنرہیں،سانحہ ملتان کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ شاہ محمودنےبتایاکہ اسٹیڈیم کے6میں سےصرف2دروازےکھولےگئے،ملتان میں بلاول بھٹوکےساتھ 750پولیس اہلکارتھے،آیندہ تمام جلسوں کےانتظامات خودکریں گے،ملتان انتظامیہ کوچاہیےتھاکہ تمام6گیٹس کھول دیتے،ڈپٹی کمشنرملتان کی مذمت کرتاہوں،جہازسےاترکراسلام آبادپہنچاتوپتاچلاکہ ملتان میں بھگدڑمچی،شاہ محمودنےبتایاکہ جلسہ گاہ کےگیٹ اورلائٹس بندکردی گئیں،شہبازشریف سےتحقیقات کامطالبہ کرتاہوں،ڈپٹی کمشنرکوفوری معطل کریں،انتظامیہ نےگیٹس نہیں کھولےاس کی وجہ سےبھگدڑمچی،ملتان میں سانحہ ہوا ہےاسےزیادہ اچھالنانہیں چاہتا،بھگدڑمچنےپرملتان کی انتظامیہ ناکام ہوئی ہے،کل اورپرسوں 2مہینےمکمل ہونےپربڑےدھرنےکریں گے،ملتان کی تاریخ میں اتنےعوام نہیں نکلے،ملتان کےعوام خوشی منانےجلسےمیں آئےتھے،کل جاں بحق افرادکی نمازجنازہ میں شرکت کریں گے۔