تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 0:3

بھارت امن کی خواہش کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھے،طاہر اشرفی

جیو نیوز - لاہور......پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ بھارت امن کی خواہش کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں ۔کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے خلاف لاہور میں پاکستان علما کونسل کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاک فوج وطن کے دفاع کیلئے چوکنا ہے لیکن وہ سول آبادی پرکبھی حملہ نہیں کرے گی ۔ ان کاکہنا تھا کہ طاہرالقادری خود کو شیخ الاسلام کہلاتے ہیں ، انہیں چاہئے تھا کسی اور سے امامت کرا لیتے ، ان کے پیچھے عید کی نماز پڑھنے والوں کی نماز نہیں ہوئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.