11 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 1:2
علامہ حامد موسوی کے بھائی کا انتقال ،چکوال میں تدفین
جیو نیوز - راولپنڈی........تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے چھوٹے بھائی آغاسیدمقبول علی شاہ موسوی سی ایم ایچ راولپنڈی میں مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نمازجنازہ جمعہ کی شب دس بجے شب علی ؑ مسجدسٹیلائٹ ٹائون راولپنڈی میں اداکیگئی ۔ بعدازاں مرحوم کو آبائی گائوں وریامال ضلع چکوال میں سپردخاک کیاگیا۔