تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 9:22

اوکاڑہ :مسافر بس اور پولیس موبائل کی ٹکر،پولیس اہلکار جاں بحق،25 زخمی

جیو نیوز - اوکاڑہ ........اوکاڑہ جی ٹی روڈ پر مسافر بس اور پولیس موبائل کی ٹکر کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور پچیس افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو زرائع کے مطابق جی ٹی روڈ کینٹ کے قریب لاہور سے ملتان جانے والی ایک تیز رفتار مسافر بس نے ایک پولیس موبائل کو ٹکر کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں پولیس موبائل میں سوار ایک اہلکار جاں بحق جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت 25 افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.