11 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:42
سانحہ ملتان ،حکومت اور انتظامیہ پرلگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں،زعیم قادری
جیو نیوز - لاہور........ پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ سانحہ ملتان کے حوالے سے حکومت پنجاب اور انتظامیہ پرلگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، تحریک انصاف کے جلسوں میں بدانتظامی کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ جلسے کی جگہ کا انتخاب تحریک انصاف کے ضلعی صدرنے کیا تھا،شاہ محمود قریشی کو اسٹیج پربتایاگیا کہ لوگ بے ہوش ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کےلیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہےجو جلد از جلد رپورٹ پیش کرے گی۔