تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 15:2

اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیارے میں خرابی کی وجہ سے رن وے بند

جیو نیوز - کراچی..........پی آئی اے کے طیارے میں خرابی کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ کا رن وے بند کردیا گیا ہےجسی کی وجہ سے کئی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔سی اے اے کے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے بوئنگ 747طیارے کا ہائیڈرولک سسٹم خراب ہوگیا جس کی وجہ سےرن وے پروازوں کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خراب ہونے والے طیارے کا تیل بہہ گیا ہے، تیل پھیلنے کے باعث رن وے پرکوئی طیارہ نہ لینڈ کرسکتا ہے نہ ٹیک آف اس لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والی کئی پروازوں کو فضا میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سی اے اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے رن وے پر خراب ہونے والے طیارے کو ہٹادیا گیا ہے،ایئرپورٹ جلد پروازوں کے لیےکھول دیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق ایئرپورٹکھلنے میں 20منٹ لگیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.