تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 15:3

سانحہ ملتان انتظامیہ کی نااہلی کا نتیجہ ہے،شاہ محمود قریشی

جیو نیوز - ملتان.........تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سانحہ ملتان ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کا نتیجہ ہے، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جلسے کا مقام تبدیل کیا گیا،انتظامیہ نے عمران خان کی زندگی خطرے میں ڈالی، شہباز شریف نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کےبعد سانحہ ملتان کردیا ۔ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے کہ واقعہ اتفاقی طورپرہوا، واقعہ اتفاقی نہیں تھا،ہم کسی کی نیت پرشک نہیں کرنا چاہتے،ڈپٹی کمشنرملتان جھوٹے ہیں،ڈی سی او ملتان غلط بیانی کررہے ہیں،کل کا واقعہ سوچی سمجھی سازش تھی۔شاہ محمود قریشی نے مزید الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا والوں کو بھیج کربجلی کٹوادی گئی،شیخ رشید ہمارے مہمان تھے، ان کے پوسٹرپھاڑے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملتان میں کوئی جھگڑا نہیں کرنا چاہتے،جلسے سے ایک رات پہلے سی پی او ملتان سے بات چیت کی،ان سے کہا کہ سیکیورٹی دینا آپ کی ذمے داری ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاس نہ ہونے کے باوجود پولیس نے لوگوں کو اسٹیج پرچڑھایا، پولیس کی سیکیورٹی کہاں تھی؟عمران خان جب اسٹیج پرچڑھے تو سیڑھی غائب کرلی گئی،ضلعی انتظامیہ نے عمران خان کی زندگی کو خطرے میں ڈالا، جب وہ اسٹیج پرچڑھ گئے تو سیڑھی لگادی گئی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈی سی او ملتان شہبازشریف کا منشی بنا ہوا ہے جو ماحول خراب کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے کی تجویزڈی سی او نے دی،انتظامیہ کہہ دے کہ ہمارا تحفظ نہیں کرسکتی تو ہم خود کرلیں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تمام افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے،کل عمران خان ملتان آئیں گے اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کریں گے،عمران خان کی آمد پرکوئی ناخوشگوار واقعہ ہوا تو ذمے دار ڈی سی او ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان 23اکتوبرکو فیصل آباد جائیں گے،کوئی سنسنی پھیلانا نہیں چاہتا تھا، واقعے کی ذمے دارضلعی انتظامہ تھی، گیٹ مجھے کھلوانا تھا یا اس ایس پی کو جس کی سیکیورٹی کی ذمے داری تھی، ایمبولینسیں مہیاکرنا انتظامیہ کی ذمے داری تھی، بھگدڑکے موقع پرمعاملات کوسنبھالنا پولیس کی ذمےداری ہوتی ہے،جلسے کے گیٹس کی ذمے داری ہماری نہیں تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.