تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 19:23

مرنے والوں کے جنازے میں شاہ محمود قاتل کےنعرے لگے، ہاشمی

جیو نیوز - ملتان....... سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ جب ملتان میں جاں بحق ہونے والوں کے جنازے میں شرکت کرنے گئے تو وہاں شاہ محمود کے خلاف قاتل قاتل کے نعرے لگ رہے تھے۔ ملتان میں اپنی قیام گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئےجاوید ہاشمی نے کہا کہ سمجھ میں نہیں آرہا کہ اگر تحریک انصاف ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لے رہی تو یہ جلسہ 16 اکتوبر کے بعد بھی ہوسکتا تھا، اگر ایسا ہوتا تو لوگوں کے بچے نہ مرتے۔ انھوں نے کہا کہ جن کے بچے مرے ہیں وہ برہم ہیں اور تحریک انصاف کی قیادت اور رہنمائوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ بھگدڑ کے واقعے کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.