تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 20:53

بھارتی بمباری کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھایا جائیگا، فضل الرحمان

جیو نیوز - اسلام آباد...... جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستانی علاقوں پر بھارتی بمباری کے معاملے کوپارلیمنٹ میں اٹھایا جائے گا۔ جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان پر بھارتی جارحیت قابل مذمت ہے، بھارت پاکستان پر دبائو نہیں ڈال سکتا ،نہ ہی ایسا اقدام قبول کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی جارحیت کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گےجبکہ انہوں نے بین الاقوامی امن مبصرین سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے حکومتی موقف کو سراہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.