تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 20:52

پیپلز پارٹی نواز شریف کو نہیں، سسٹم بچا رہی ہے، خورشید شاہ

جیو نیوز - کوئٹہ...... قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میاں نواز شریف کو نہیں سسٹم کو بچا رہی ہے، یہی پیپلزپارٹی کا وژن ہے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف سید خورشید شاہ ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے۔ آمد کے بعد پر یس کانفرنس میں انھوں نے کہاکہ ملک گہری سازش کا شکار ہورہا ہے، دھر نو ں میں بیٹھنا سیا ست نہیں، دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا سبب ہے ۔ خورشید شاہ نے کہا وہ یہ نہیں کہیں گے کہ عمران خان کسی لابی کے لیے کام کررہے ہیں لیکن چینی صدر کا دورئہ پاکستان ملتوی کرانے کے لیے ان سے سازش کروائی گئی۔انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ پیپلزپارٹی نوازشریف کو بچارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.