25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 2:53
مغربی دشمنوں کی سازشوں کو کامیاب ہونےنہیں دیاجائیگا، حنیف جالندھری
جیو نیوز - جدہ........وفاق المدار س العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ قاری محمد حنیف جالندھری نےکہاہے کہ اسلام اور عرب مملکت کے مغربی دشمنوں کی سازشوں کو کامیاب ہونےنہیں دیاجائے گا ۔ وزارت مذہبی امور جدہ دعوۃ سنٹر کے زیر نگرانی ائمہ اربعہ سیمینارکا اہتمام جدہ میں ہوا جس میں 3 ہزارسےزائد اہل علم و دانش نےشرکت کی ۔وفاق المدار س العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ و رکن قاری محمد حنیف جالندھری مہمانِ خصوصی تھےجبکہ اہل سنت و الجماعت کے سرپرست محمد احمد لدھیانوی ،مہتمم دارالعلوم دیوبند مولانا مفتی ابو القاسم النعمانی،اسامہ محمد رفیق سمیت متعدد مقررین و علماء نے امام ابو حنیفہ کے حوالے سے عرب علماء کا موقف پیش کیا۔علالت کے سبب مفتی تقی عثمانی شریک نہ ہوسکے۔ مولانا محمد حنیف جالندھری نےکہاکہ شاہ عبد اللہ اور او آئی سی عالم اسلام کا ایک بلاک بنانے،ایک فوج تشکیل دینے،ایک کرنسی اور آپس میں تجارتی لین دین کو فروغ دینے کیلئے ٹھوس حکمت عملی تیار کریں۔سمینار میں پشاور میں اسکول کے بچوں،خاتون اساتذہ اور طالبات پر دہشت گردانہ کارروائی کی شدید مذمت اور لواحقین سے اظہار ہمدردی اور دعائیں کی گئیں۔علما نے امام ابو حنیفہ کی خوبیاں بیان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے علوم شریعت،قانون شریعت اور فقہ کو عین قرآن و سنت و احادیث کے مطابق ترتیب دیا۔ ممتاز بین الاقوامی قاری سعد نعمانی نے امام حرم شیخ السبیل مرحوم، شیخ عبد الرحمان السدیس ،شیخ سعود ابراہیم،شیخ سعود الشریم،شیخ الحذیفی کی آواز وں میں ان کے انداز سے سورۃ فاتحہ اور قرآنی آیات کی تلاوت کر کے حاضری کے دل موہ لیے۔