تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 6:40

آج سال کا مختصر ترین دن ..........

جیو نیوز - کراچی.....پاکستان کےشہری چاروں موسموں کالطف اٹھاتے ہیں ، کبھی دن بڑے ہوتے ہیں توراتیں چھوٹی ۔۔۔لیکن آج 22 دسمبر ہےیعنی سال کامختصرترین دن ۔سال کے 365 دنوں میں اتار چڑھا دیکھنے کو ملتا ہے ۔دن لمبے اورراتیں چھوٹی،یہ بات ہے موسم گرما کی ۔عام طورپردن کادورانیہ 13 سے14 گھنٹے ہوتا ہے ۔ موسم سرمامیں یہ دورانیہ سکڑ کر 10 سے11 گھنٹے رہ جاتا ہے۔21 جون سال کاطویل ترین جبکہ 22 دسمبر مختصر ترین دن ہوتاہے ۔ محکمہ موسمیات کےمطابق 22 دسمبر کوطلوع آفتاب کاوقت7 بج کر6 منٹ جبکہ غروب آفتاب کا5 بج کر7 منٹ ہے ۔ 22 دسمبر کے دن کا دورانیہ ہے 10 گھنٹے اور1منٹ ، جب کہ رات 13 گھنٹے اور 59 منٹ طویل ہوگی۔سرما میں دن ڈھلنے کا تو پتہ ہی نہیں چلتا تاہم 23 دسمبر سے دن کا دورانیہ دھیرےدھیرےبڑھنےلگے گااورراتیں چھوٹی ہوتی جائیں گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.