تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 6:40

پھانسی دیئے جانےوالے اخلاص کو امریکا خرید نا چاہتا تھا،روسی نیوز ایجنسی

جیو نیوز - کراچی .... رفیق مانگٹ.......روسی نیوز ایجنسی Sputnik نے فیصل آباد میں پھانسی دیئے جانےوالے اخلاص اخلاق روسی کے والد کے حوالے سے الزام لگایا کہ امریکا تفتیش کے لئے اخلاص کو پاکستان سے خرید نا چاہتاتھا لیکن جب اخلاص نے بتایا کہ وہ روسی شہری ہے تو امریکا پیچھے ہٹ گیا ۔اخلاص کے والد اخمند اخلاص نے الزام عائد کیا کہ پاکستانی حکام اس کے بیٹے کو امریکا کے ہاتھ فروخت کرنا چاہتے تھے جب اس نے بتایا کہ وہ روسی ہے تو پھر انہوں نے نہیں خریدا۔ اخمند کا کہنا تھا کہ امریکا باقاعدگی سے پاکستان سے غیر ملکی قیدیوں کو خریدتا ہے۔ ان قیدیوں میں سے کچھ کو پولینڈ، بلغاریہ اور مصر میں رکھا گیا ہے اور کچھ پاکستانی قیدی بھی خریدے گئے جنہیں امریکا نے گوانتا ناموبے میں رکھا ہے۔ اخلاص کے والد کا کہنا تھا کہ امریکا نے کچھ قیدیوں کو تفتیش کے بعد قتل کردیا۔رپورٹ کے مطابق امریکا روسی شہری اخلاص اخلاق کو تفتیش کے لئے خریدنا چاہتا تھا لیکن جب اخلاص نے انہیں بتایا کہ وہ روسی شہری ہے تو پھر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔اخمندکا کہنا تھا کہ اتوار کی صبح اسے ایک پولیس انسپکٹر نے آگاہ کیا کہ فوری فیصل آباد پہنچو اور اپنے بیٹے سے آخری ملاقات کر لو،اسے پھانسی دی جانی ہے۔ اخلاص روسی کو 2003 ءمیں پاکستان کے اس وقت کے صدر پرویز مشرف کو قتل کرنےکے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ پھانسی پانے والے اخلاص کے والد کا کہنا ہے کہ اس کی لاش روس میں اس کے آبائی قصبے لائی جائے گی تاکہ اس کی والدہ اوربھائی اس کا چہرہ دیکھ سکیں اور روس میں اسے دفن کیا جائے گا۔ روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں اس کی پھانسی کی تصدیق کردی ہے۔اخلاص روسی شہر وولگو گریڈ میں1981میں پیدا ہوا اس کے والد پاکستانی جبکہ ماں روسی شہری تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.