25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 7:29
کراچی کا موسم مزید سرد ہونے کا امکان
جیو نیوز - کراچی........ملک کے دیگر شہروں کی طرح شہر کراچی میں بھی موسم سرد ہونے لگا، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے، آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10.5 اور زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ اس وقت شمال مشرق سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم خشک رہے گا اور مزید سردی کا امکان ہے۔