25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 7:44
عمران خان کا دہشتگردی سے متاثرہ آرمی پبلک اسکول پشاورکا دورہ
جیو نیوز - پشاور......پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان پشاور پہنچ گئے۔ انہوں نے دہشتگردی سے متاثرہ آرمی پبلک اسکول کا دورہ کیا۔تحریک انصاف کے قائد کے ساتھ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور صوبائی کابینہ کے بعض وزراء بھی تھے۔ عمران خان اور پرویز خٹک نے دہشت گردی سے متاثرہ آرمی پبلک اسکول کے مختلف حصے دیکھے۔ انہوں نے شہید ہونے والے بچوں کے والدین سے ان کے گھروں پر جاکر تعزیت کا اظہار کیا،شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور شہداء کے لواحقین کوصبر کی تلقین کی۔