تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:16

دہشتگردی کی آڑ میں مدارس کو بدنام نہ کیا جائے،ساجد میر

جیو نیوز - لاہور......مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہاہےکہ دہشت گردی کی آڑ میں مدارس کو بدنام نہ کیا جائے۔وفاق المدراس السلفیہ کا ایک مدرسہ بھی دہشت گردی میں ملوث ثابت ہوجائے ہم اسے خود بند کردیں گے۔سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے علماءکے وفود سےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سزائے موت کے فیصلے کا اطلاق بلاتفریق ہونا چاہیے،صرف پرویز مشرف پر حملہ کرنے والوں کو ہی نہیں بلکہ ہر قاتل کو پھانسی ملنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ قانون قصاص میںتخصیص نہیں ہو نی چاہیے،قرآن میں بیان کردہ حدود کو حکمران تبدیل نہیں کرسکتے،انہیں صرف تعزیری سزا کی معافی کا اختیار ہے۔ پروفیسر ساجد میر نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے مجرموں کے ساتھ دیگر مقدمات میں سزائے موت کے قیدی بھی تختہ دار پر لٹکائے جائیں۔ دوسری جانب پارٹی کے مرکزی ترجمان حافظ بابر فاروق رحیمی نے کہا ہے کہ پارٹی کی مجلس عاملہ کا اجلاس سانحہ پشاور اورموسم کی خرابی کے باعث ملتوی کردیا گیاہے۔ جماعت کے نائب امیرحافظ زبیر احمد ظہیر کی طرف سے اس ضمن میں تحفظات کا اظہار ان کی انفرادی سوچ ہے،پارٹی میںکسی کو کوئی تحفظات نہیں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.