تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:33

سرکاری اداروں کوآرمی پبلک اسکول پرحملے کی پیشگی اطلاع تھی

جیو نیوز - پشاور.........خیبرپختونخوا میں سرکاری اداروں کو آرمی پبلک اسکول پر حملے کے خطرے کی پیشگی اطلاع دی جاچکی تھی۔ تحریری خبرداری کا ثبوت جیونیوزنے حاصل کرلیا۔تحریری انتباہ 28 اگست 2014ء کو جاری کیا گیا تھا جس میں سیکیورٹی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔خیبرپختونخوا کی وزارت داخلہ کی جانب سے 28اگست کو جاری کیے گئے الرٹ نمبر 802 میں کہا گیا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان اورکزئی ایجنسی کے کمانڈر خاکسار امیر نے دو دیگر دہشت گردوں سے مل کر آرمی پبلک اسکول اور کالجوں سمیت پاک فوج کے زیرانتظام تعلیمی اداروں پر دہشت گرد حملوں کا منصوبہ بنایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے اہداف کی ریکی بھی کرلی ہے۔ تحریری انتباہ میں کہا گیا تھا کہ کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پیشگی حفاظتی انتظامات کرلیے جائیں۔ تحریری انتباہ کی کاپی وزیراعلیٰ، وزیرداخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھیجی گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.