25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:33
انسداددہشتگردی کیلئے خیبرپختونخوا کو 26 ارب روپےدینگے:پرویز رشید
جیو نیوز - اسلام آباد.........وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کےتحفظات دورکرنےکے لیے وفاقی حکومت مزید وسائل فراہم کررہی ہے،،انسداد دہشت گردی کیلئے خیبرپختونخوا کو مزید 26 ارب روپےدے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب پر وفاقی حکومت اب تک 30 ارب روپےخرچ کر چکی ہے، آئی ڈی پیز کی بحالی کےلیےوفاقی حکومت اپنی ذمےداری پوری کرےگی۔