تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:33

حکومت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا وعدہ پورا کرے،امیر جماعت اسلامی

جیو نیوز - اسلام آباد .........امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا وعدہ پورا کردے تو تمام جماعتیں تحریک انصاف سے دوبارہ پارلیمنٹ میں آنے کاکہیں گی۔شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ حکومتی کمیٹی کےساتھ آئندہ ملاقات میں مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ سیاسی جرگے کے سربراہ سراج الحق اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کےدرمیان اسلام آبادمیں ملاقات ہوئی۔میڈیا سےبات چیت میں امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہناتھاکہ سانحہ پشاور نے ملک کو کربلا بنادیا،حکومت 2015ء کو امن کا سال قرار دے، قوم اور تمام سیاسی جماعتوں نے حکومت کومینڈیٹ دیا ہے دیکھنا ہے کہ اب حکومت امن کو کیسے یقینی بناتی ہے، دھاندلی کی تحقیقات ہوجائے اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے، مرکزی سرکار نے ماحول بنایا اور وعدوں کو پورا کیا تو نہ صرف میں بلکہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر پی ٹی آئی سے ضرور کہیں گے کہ وہ دوبارہ پارلیمنٹ کے اندر آجائے۔ تحریک انصاف کےوائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نےکہاکہ حکومتی رویہ مثبت ہوا توحکومتی کمیٹی سےآئندہ ملاقات میں مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگردہشت گردی کےخلاف عملی اقدامات اٹھائےگئےتومسائل حل ہوجائیں گے،بہت سے لوگوں کو ان کمیٹیوں پر تشویش ہوتی ہے کہ یہ کمیٹیاں بنتی ہیں اور جب جذبات ٹھنڈے ہوتے ہیں تو ان کی کارکردگی بھی ٹھنڈی ہوجاتی ہے، اتناتعاون شایدہی پھرملے، 65ءکی جنگ کےبعدیک سوئی نہیں ہوئی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول سستا ہونے سے حکومت کے بل میں ساڑھے 15ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے، حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.