تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:49

اسلام آبادمیں پت جھڑ رت کاراج

جیو نیوز - اسلام آباد.........ماحول میں خنکی ، سنہری پتے، ٹھنڈی پون اور رنگوں کی برسات۔ یہ سب ایک ساتھ آجائے تو سمجھیے پت جھڑ رت کی شروعات ہے، اسلام آبادمیں تو اس کاراج قائم ہوچکا۔ خاموش ساکت مناظر، سہمے پتے، بے لباس شجر، مٹیالی فضا میں بچھی ہے سرخ اور زرد رنگ کی چادر۔ یہ رنگ وروپ بہار کانہیں بلکہ خزاں جادوجمائےبیٹھی ہے۔ پتے درختوں کا حسن نہ رہے تو راہ گزر سج گئی۔ یہ دیکھنے جب سورج آئے تو مناظر کاحسن اوربھی نکھر جاتا ہے۔ سرشام یخ بستہ ہوائیں بھی ادھر کا رخ کرلیتی ہیں۔صبحیں اچھی ہیں،شامیں بہت اچھی ہیں اور خاص طورپر جو سوکھے پتوں کا گرنا ہے وہ بہت اچھالگتاہے۔ پت جھڑ رت جدائی جیسی ہے۔ درختوں سےروٹھ جانےوالےپتوں کی داستان رلا دینےوالی ہے۔ درختوں کےسوکھے پن کی جھلک کہاں نہیں؟؟اورٹہنیاں توجیسے دردبھرے گیت پہ سردھن رہی ہوں۔ خزاں کی شام ہے یااداسی بال کھولے سو رہیہے۔رت جدائی کی ہےتودرختوں کاساتھ صرف پتوں نےنہیں مہماں پرندوں نےبھی چھوڑ دیا۔ ایک ایک کرکےسبھی کوچ کررہے ہیں۔ جدائی توہے لیکن ملن کیلئے ۔ کہتے ہیں خزاں رت اجاڑ پن، ویرانی اور اداسی لاتی ہے لیکن سرخ اورزرد پتوں کی چادر نےماحول کوکس قدر رنگین بنا رکھا ہے اوراس سےنظریں ہٹائے بنا نہیں ہٹتیں۔ خزاں کی شوخیاں ہرسو رنگ جما رہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.