تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 10:28

راولپنڈی:کپڑے کےگودام میں لگنے والی آگ پرقابو پالیاگیا

جیو نیوز - راولپنڈی.......راولپنڈی میں پرانا قلعہ بازار میں کپڑے کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے تاہم آگ کے نتیجے میں عمارت کی دوسری اور تیسری منز لیں مکمل طور پر جل گئیں ۔راولپنڈی کے پرانا قلعہ روڈ پر کپڑے کے گودام میں لگنے والی آگ پر 3گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا ہے ،آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کے علاوہ ریسکیو اداروں کی گاڑیوں نے بھی حصہ لیا، آگ لگنے کے نتیجے میں عمارت کی دوسری اور تیسری منزلیں مکمل طور پر جل گئیں، ریسکیو حکام نے گودام کے پچھلے حصے میں موجود رہائشی عمارتوں کو بھی خالی کرا لیا ہے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر آگ سرکٹ شارٹ کے باعث لگی۔ آگ لگنے کے نتیجے میں گودام میں موجود کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا جل گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.