تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 10:28

لاہور میں شدید دھند، موٹر وے اور ایئرپورٹ بند

جیو نیوز - لاہور......لاہور کےگردونواح میں شدید دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے جبکہ لاہورسے شیخوپورہ تک موٹر وے کو بھی ہرقسم کی ٹریفک کےلیے بند کردیا گیا ہے۔ ترجمان موٹر وے کے مطابق شدید دھند کے باعث لاہورسے شیخوپورہ تک موٹر وے کو بند کردیا گیا ہے ، جو گاڑیاں موٹر وے پر موجود ہیں انہیں قافلوں کی شکل میں لایا جارہا ہے ، ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس استعمال کریں ،اسپیڈ کم اوراگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں۔ ادھر دھند نے لاہورائرپورٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ائرپورٹ پر ملکی اورغیر ملکی فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.