تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 15:34

غلطیوں سے پاک انتخابی نظام قوم کی ضرورت ہے، ممنون حسین

جیو نیوز - اسلام آباد......ٓصدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ غلطیوں سے پاک انتخابی نظام قوم کی ضرورت ہے، چیف الیکشن کمشنر سردارمحمد رضا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ چیف الیکشن کمشنر کچھ ایسا کر جائیں کہ لوگ طویل عرصہ تک فائدہ اٹھائیں۔اسلام آباد میں صدر ممنون حسین سے چیف الیکشن کمشنر سردارمحمد رضانے ملاقات کی ، صدر ممنون حسین نے انہیں منصب سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی اصلاحات وقت کا اہم تقاضا ہے، تندہی سے کام ہونا چاہیے، پنجاب اور سندھ میں نئی حلقہ بندیاں عوامی خواہشات کے مطابق ہونی چاہئیں۔کچھ ایسا کام کر جائیں کہ لوگ طویل عرصے تک فائدہ اٹھائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.