تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:51

طاہرالقادری کا صدر، وزیراعظم، آرمی چیف اور دیگر حکام کے نام خط

جیو نیوز - لاہور.........پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کہنا ہے کہ اگر حکومت دہشت گردی کے خاتمے میں مخلص ہے تو دہشت گردی کے خلاف قومی جنگ کا اعلان کیا جائےاور فوجی عدالتوں کا دائرہ ملک بھر میں پھیلا یاجائے۔ طاہر القادری نے صدر مملکت، وزیر اعظم، آرمی چیف، چاروں وزرائے اعلیٰ، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی کے نام خط لکھا ہے جس میں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تین تجاویز دی گئی ہیں۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوری طور پر قومی جنگ کااعلان کرے، فوجی عدالتو ں کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلایاجائے، انسداد دہشت گردی کی عدالتیں اور تمام فورسز فوج کے ماتحت کی جائیں، کالعدم تنظیموں پر پابندی کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.