25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 23:56
بہاول نگر میں ٹریفک حادثہ،1جاں بحق 8افراد زخمی
جیو نیوز - بہاول نگر ......بہاول نگر میں شدید دھند کی وجہ سے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔ٹریفک پولیس کے مطابق بہاول نگر میں عارف والا روڈ پر شدید دھند کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہے۔ حد نگاہ صرف 5 میٹر تک رہ گیا ہے۔ دھند کی وجہ سے 2 مسافر ویگنیں اور ایک ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے ٹریکٹر ٹرالی کا مزدور جاں بحق اور 8مسافر زخمی ہوگئے۔