تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 23:56

بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار،درجہ حرات منفی 8تک ریکارڈ

جیو نیوز - کوئٹہ .....کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں سرد ی کی شدت برقرار ہے،قلات میں درجہ حرارت منفی8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک ہے شدید سرد موسم میں گزشتہ دو روز سے جاری سوئی گیس کا بحران برقرار ہےا ور گیس پریشر میں کمی اورشہر کے بیشتر علاقوں میں بندش کے باعث شہریوں کو سخت پریشانی کا سامناہے۔ قلات اور ملحقہ علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم منفی8،زیارت منفی 3 اور ژوب میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیامتعدد علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.