تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 2:54

کوئٹہ :بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے پولنگ31دسمبر کو ہوگی

جیو نیوز - کوئٹہ .....کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مر حلہ کیلئے حتمی فہرست جاری کر دی گئی ۔ پولنگ 31دسمبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں بلدیاتی انتخابا ت کے تیسرے مرحلہ کیلئے کسان اور ورکر ز کی نشستوں پر انتخابات کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے مجموعی طور 1486نشستو ں کیلئےمجموعی طور پر 768امیدوار کسان کی 378اور ورکرز کی 390نشستو ں پر بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ 613نشستوں کیلئے 1482امیدوار مید ان مین رہ گئے ہیں۔کوئٹہ کی کسان اور ورکر کی 20 مخصوص نشستوں کیلئے 68امیدوار وں کی فہرست ہے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلہ کیلئے پولنگ 31دسمبر کو ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.