تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 2:54

آرمی پبلک اسکول کی تعمیر کا کام 31 دسمبر تک مکمل کرلیاجائیگا

جیو نیوز - پشاور......دہشتگردی کا شکار آرمی پبلک اسکول کی تعمیر و مرمت کا کام 31 دسمبر تک مکمل کرلیاجائےگا، بیرونی دیوار کودس فٹ اونچاکیاجارہا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ آرمی پبلک اسکول کے مین گیٹ سے ملحقہ 8فٹ بلند دیوار کو 10 فٹ اونچا کیاجارہا ہے، جس پر دو فٹ چوڑےحفاظتی جنگلے لگائے جائیں گے۔ حملے سے قبل دیوار کی ا ونچائی 4فٹ تھی۔ اس کے علاوہ متاثرہ اسکول کے ہال اورکمروں کی مرمت کا کام بھی جاری ہے۔ اسکول انتظامیہ نے 31 دسمبر تک تعمیر و مرمت کام مکمل ہونے کاامکان ظاہر کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.