تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 3:43

پشاور : نجی اسپتال میں آگ لگ گئی،ڈاکٹر سمیت 3افراد زخمی

جیو نیوز - پشاور..........پشاور کے علاقے دلہ زاک روڈ پر نجی اسپتال میں آگ لگنے سے ڈاکٹر سمیت 3افراد زخمی ہوگئےذرائع کے مطابق آگ لگنے سے ایک ڈاکٹر اور دو مریض جھلس گئے ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق آگ اسپتال کے تہہ خانے میں گیس ہیٹر کے باعث لگی تاہم ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی سے آگ پر فوری قابو پالیاگیا۔ انتظامیہ کے مطابق جھلسنے والے افراد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.