تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:48

فوجی افسران پر مشتمل خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی:متفقہ قرارداد

جیو نیوز - اسلام آباد.........وزیراعظم نوا زشریف کی زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کے طویل اجلاس کے بعد متفقہ قرارداد پیش کی گئی ہے کہ فوجی افسران پر مشتمل خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی،دہشتگردوں کے ٹرائل کیلئے وقت مقرر کیا جائےگا، خصوصی عدالتوں کے قیام کےلیے آئین و قانون میں ترامیم کی جائیں گی۔قومی قیادت نے فیصلہ کیا کہ خصوصی عدالتیں دو سال کے عرصے کیلئے قائم کی جائیں گی،فوری انصاف کیلئے مقدمات کا فیصلہ کم از کم وقت میں کیا جائےگا،دہشتگردوں کے ٹرائل کیلئے وقت مقرر کیا جائےگا۔ قومی قیادت نے سانحہ پشاور کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ ملک کو غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے جس کی وجہ سے غیر معمولی اقدامات کرنے ہوں گے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیراعظم نوازشریف کچھ دیر بعدقوم سے خطاب کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.